• news

شیخ رشید کے طلبی نوٹس پر عدالت نے آئی جی پولیس کو پیش ہونے کا حکم دیا‘ حقائق توڑ مروڑ کر پیش نہ کئے جائیں‘ ترجمان


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے عدالت عالیہ نے سینئر لاء افسر کو  پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے کسی قسم کی رائے نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کا حکم واضح ہے اس لیے من پسند تشریح سے گریز کریں۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ متعلقہ افراد سے گذارش ہے کہ حقائق کو توڑ موڑ کر پیش نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن