بلال یاسین پر حملے کے 2 ملزموں کی بریت کیلئے درخواستیں خارج
`
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کے ملزموں ذولفقار عرف بھائی اور معروف عرف پپو شاہ کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ملزم میاں حسیب وکی سمیت دیگر نے حاضری مکمل کرائی، آئندہ سماعت 20 فروری کو ہوگی۔