• news

ڈاکوؤں‘ چوروں نے متعدد شہریوں کو مال و زر سے محروم کر دیا


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر بھر  میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں محمد اسدکے گھر سے80لاکھ 85ہزار، زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں سید علی کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 9لاکھ 60ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لاری اڈہ میںمدثر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 47 ہزار، موبائل فون اور زیوارات، وحدت کالونی میں جمیل سے 2 لاکھ، چوہنگ کے بیوپاری عرفان سے4 بکرے اور لوڈر رکشہ، فیصل ٹاؤن میں سجاد سے ڈیڑھ لاکھ، نواب ٹاؤن میںاعجاز سے ایک لاکھ اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں حمزہ سے 20 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں شوکت سے 55 ہزار  اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں نذیر سے 5 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شمالی چھاؤنی، نصیر آباداور غالب مارکیٹ سے3گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ‘ سندر، کاہنہ، اسلام پورہ، غازی آباد، باٹا پور، مسلم ٹاؤن، گلبرگ سے7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن