ڈسکہ، قصور: عیسائی لڑکے کی یتیم بچی سے کئی ماہ تک زبردستی زیادتی
قصور؍ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈسکہ، قصور میں زیادتی وارداتیں نواحی گاؤں چک جوئیہ کے صفدر کی ہمشیرہ اور بہنوئی رنجہائی میں بھٹہ خشت پر مزدوری کرتے تھے۔ اوباش ملزم سلمان اپنی گاڑی لیکر بھٹہ خشت پر آیا اور اس کی ہمشیرہ کو گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور رنگانوالہ روڈ پر خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ڈھنگ شاہ قصور میں اوباش کی یتیم بچی سے کئی ماہ تک زیادتی کے بعد بچی حاملہ ہوگئی۔ محمد ریاض کے مطابق اس کی بھتیجی ثوبیہ کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ دونوں بہنیں ان کے پاس رہتی ہیں۔ ریاض پیرمحل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محنت مزدوری کرتا ھے۔ گاؤں کے وقار مسیح نے اپنی بھابھی کے ذریعے ثوبیہ سے تعلقات قائم کر لئے اور زبردستی ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رھا۔ اس دوران ثوبیہ حاملہ ہو گئی۔ شک گزرنے پر ثوبیہ نے تمام قصہ ریاض کو بتا دیا جس نے وقار مسیح وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تھانہ کھڈیاں پولیس تحریری درخواست دے دی ہے۔ مدعی مقدمہ ریاض کا کہنا ہے کہ ملزمان انہیں قانونی کارروائی سے پاز رہنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ نواحی علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند دن قبل محنت کش یسین کے گھر میں چھ ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر دیا اور یاسین کی بائیس سالہ بیٹی شکیلہ کو برہنہ کر کے گھر والوں کی سامنے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں گھماتے رہے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور گھر کی تلاشی کے دوران ہر قسم کا قیمتی سامان اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت، ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان، فرانزک کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نمونے لئے۔