• news

پشاور دھماکے  پر میں اور اہلیہ صدمے میں ہیں: برطانوی بادشاہ چارلس


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے پشاور دھماکے پر صدر عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ پشاور کے خوفناک بم حملے سے شدید صدمے میں ہیں۔ ایسی سفاکیت انسانیت، افہام و تفہیم اور ہمدردی کی اقدار پر وحشیانہ حملہ ہے۔ پشاور دھماکے کے متاثرین کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ 2006ء کا دورہ پاکستان یاد ہے جب تباہ کن زلزے سے ہر طرف تباہی تھی۔ غم اور دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن