• news

گجرات میں چودھری وجاہت‘ ان کے بیٹے پر ایک اور مقدمہ


گجرات (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین پر بیٹے سمیت ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گجرات کے نائب صدر محمد علی گجر نے تھانہ کڑیانوالہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 23جنوری 2023ء کو اشتہاری احسن سکنہ دیدڑ نے چار نامعلوم مسلح افراد گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے جبکہ 7نامعلوم مسلح افراد گھر کے دروازے پر کھڑے رہے، اس دوران سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اپنے بیٹے چوہدری موسیٰ الٰہی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے جن کے کہنے پر گھر کے اندر اور باہر فائرنگ کی گئی، جس کی آوازیں سن کر اہل دیہہ اکٹھے ہوئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔ تمام تر ملزمان اشتہاری ظہور الٰہی ہائوس میں پناہ گزین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن