بہت ڈسٹرب ہوں، شادی، خطرے میں ہے، راکھی ساونت کی جذباتی ویڈیو
نئی دہلی (نیٹ نیوز) راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ ’میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی۔ وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔ بھارتی ڈانسر نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے۔ راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔ میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے۔
راکھی ساونت