• news

چالان کرنے پر موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک سیکٹر پر دھاوا، وارڈنز پر تشدد 


لاہور (نامہ نگار)  چالان کرنے پر موٹرسائیکل سواروں اور ان کے ساتھیوں نے میکلورڈ روڈ ٹریفک سیکٹر پر دھاوا بول کر 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  لکشمی چوک میں ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے پر موٹرسائیکل سوار آپے سے باہر ہوگئے۔ موٹرسائیکل سواروں نے فون کرکے دس سے پندرہ لوگوں کو بلا لیا، ملزمان نے ٹریفک سیکٹر میکلورڈ روڈ پر دھاوا بول دیا، ڈیوٹی پر موجود 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں۔ ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چالان، دھاوا

ای پیپر-دی نیشن