ادویات قیمتوں میں اضافہ ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کا منتظر
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)ادویات قیمتوں میں اضافہ ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کا منتظر ،قیمتوں میں اضافی کا کیس ای سی اسی کو بھجوا چکے ہیں منظوری کے منتظر ہیںجبکہ فارما سوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دیدی کل کراچی میں ایسوسی ایشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا سابق صدر فارما سوٹیکل فارما سوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن قاضی محمد منصور دلاور خان کی روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو، ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل 52ادویات میں ایک دوائی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا اور آمدہ ای سی سی اجلاس میںپیرا سیٹامول پراڈکٹس کی قیمتوں میںاضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ دیگر ادویات کا معاملہ تاحال کھٹائی میں ہے اس ضمن میں چیف ایگزیکٹیو ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا ہے کہ ہارڈ شپ کیس ای سی سی کو بھجوا چکے ہیں کابینہ منظوری کے بعد قیمتیں مقرر کی جائیگی دوسری جانب پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر قاضی محمدمنصور دلاور خان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس سے زائد ادویات کی قیمتوں میں فوری طور اضافہ نہ کیا گیا تو فیکٹریاں بند ہو جائیں اور مریض ادویات کو ڈھونڈتے پھرے گے حکومت فارما انڈسٹری کی مدد کرے خام مال پورٹ پر پھنسا ہوا ہے ایل سیز کھل نہیں رہی فیکٹریاں چلانا مشکل ہوچکا کل کراچی میں ایسوسی ایشن کا اجلاس ہے حکومت نے معاونت نہ کی تو فیکٹریاں بندکرنے کا متفقہ فیصلہ کیاجائیگا قاضی منصور نے کہا کہ سری لنکا ڈیفالٹ ہوا تو وہاں حکومت نے شعبہ صحت اور فارما سوٹیکل کو فوری طور پرچار سو ملین اور قیمتوں میں چالیس فیصداضافے کی منظوری دیدی پاکستان میں بھی ایسے ہی اقدامات کرنا ہونگے ۔
ادویات