• news

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے: شیخ رشید نے تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی 


لاہور (سپیشل رپورٹر) شیخ رشید کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صدر  مملکت، الیکشن کمشن، پرویز الٰہی، حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے سینئر وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آئین میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کس طرح نگران وزیر اعلیٰ لگایا جائے۔ محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات اٹھ گئے تھے۔ نگران وزیراعلیٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے ہیں۔ اس وقت ٹرانسفر اور پوسٹنگ ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہو رہی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمشن کی معاونت کا پابند ہے۔ الیکشن  کمشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نامناسب ہے۔ عدالت نگران وزیراعلی کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن  کمشن کا فیصلہ معطل کرے اور جواب طلب کرے۔
نگران وزیراعلیٰ،تعیناتی چیلنج

ای پیپر-دی نیشن