• news

چین ،روس کے درمیان بڑھتے تعلقات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: نیٹوسربراہ


برسلز (اے پی پی)نیٹو  نے کہاکہ چین اور     روس کے بڑھتے   تعلقات کسی خطرے سے کم نہیں  ۔ روسی خبررساں ادارے  کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے دعوی کیا ہے کہ چین اور روس بین الاقوامی قوانین کے خلاف آمرانہ دبا کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کے بڑھتے ہوئے تعلقات بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں جس سے مغربی طاقتوں اور ان کے ایشیائی اتحادیوں کو مل کر نمٹنا چاہیے۔انہو ں نے  ایک تقریر  میں کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ روس اور چین ایک دوسرے کے  قریب آرہے ہیں اور چین کی روس  میں  اہم سرمایہ کاری اور نئی جدید فوجی صلاحیتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین ایک خطرہ ہے اورنیٹو اتحادیوں کے لیے ایک چیلنج  بھی ہے۔  انہوں نے مزید   کہاکہ انڈو پیسیفک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور  چین  اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط  کررہے ہیں، دونوں ممالک جاپان کے آس پاس کے علاقوں میں بھی مشترکہ بحری اور فضائی گشت کرتے ہوئیفوجی  شعبے میں  پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تربیت اور کام کرتے ہیں۔ ان کا اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے اور چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت نہیں کی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگر روس یوکرین  جنگ  جیت جاتا  ہے تودنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ آمرانہ حکومتیں وحشیانہ طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہیں اور یہ خطرناک ہے۔ انہوں  نے خبردار  کیاکہ  جو آج یورپ میں ہو رہا ہے، کل مشرقی ایشیا میں ہو سکتا ہے۔
نیٹو سربراہ

ای پیپر-دی نیشن