ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سی آئی اے لاہورکیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔لیاقت علی ملک نے دفتری سٹاف سے میٹنگ کی ۔انہوں نے دفتری سٹاف کیساتھ تعارفی میٹنگ میں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔