پشاور میں خودکش دھماکا ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے:ڈاکٹر سجاد
بھکھی(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت ولائف کئیر ہسپتال کے سی او ڈاکٹر سجاد نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکاملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے مسجدمیں نماز کے دوران عبادت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہو سکتا دہشتگردی کرنیوالے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں کوئی بھی مذہب ناحق لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کارروائی کرنیوالے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دھماکہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔