• news

ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے: عارف سندھیلہ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر ہے اسے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا نام دینا غلط بیانی اور کھلا جھوٹ ہے وہ آج بھی پارٹی رہنما ہیں اور قیادت کے ہر فیصلے پر عمل کرنے کا مصصم عزم رکھتے ہیں نواز لیگ کو ختم ہوتا دیکھنے کی کسی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی تاریخ رقم کی اور اب بھی ملکی استحکام و ترقی کی خاطر برسر پیکار ہے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے جو کردار نواز لیگ کی قیادت نے ادا کیا اسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن