پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: شکیل عطاء اللہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدر وسابق مشیر وزیراعلیٰ چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتقامی سیاست کر کے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوششیں کررہی ہے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر خواتین اور ملازمین کو حراساں کرنیکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شیش محل چوک میں ڈیرہ عطاء اللہ ورک پر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کے بعد کارکنان اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری عطاء اللہ ورک ، حاجی فلک شیر ورک ، شفقت رسول چودھری ، شکیل احمد ،چودھری فضل ورک ،اطہر عباس ،ماجد محمد علی ، مزمل حسین ڈھلوں، شبیر عطائ،سجاد شاہ ، صابر ڈھلوں، گوگا شنکریا، ڈاکٹر شہباز، اعجاز احمد بھٹی ، قمر ورک ،ساجد محمود ،سیٹھ عبدالخالق ، فیضان ڈھلوں ،فاروق ڈھلوں ، اعجاز شاہ ودیگربھی موجودتھے۔