شیخوپورہ: ایپکا کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے باہر بڑھتی مہنگائی کیخلاف احتجاج
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے باہر بڑھتی مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر اکرم سرویا اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کی، اس موقع پر حاجی قاسم حنیف، ندیم سندھو، عبدالستار نیازی، محمد علی، محمد افضل، شاہد جاوید چیمہ، فیاض گجر، رانا سعید، عبدالستار، چوہدری منیر، نوید بھٹی، اسلم گل، عباس بھنگو، ظہیر احمد، محمد بشیر، ملک امتیاز اعوان،میاں رزاق، طیب حسین، فہد انجم، نوید بھٹی،میاں خان، مولوی منظور، مہر عبدالغفار، غلام نبی ورک، عبدالحمید چھرا، عدنان خان، میاں عبدالرزاق، ارسلان احمد و دیگر ایپکا عہدیداران و ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین سے خطاب کرتے اکرم سرویا اور حاجی عبدالرشید نجمی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے تاکہ انہیں درپیش معاشی مشکلات کا تدارک ہوسکے ۔