اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی:طارق باجوہ
واربرٹن(نامہ نگار) این اے1 11ننکانہ تحریک انصاف کے متوقع امیدوار طارق باجوہ اور تحریک انصاف واربرٹن کے سابق صدر شفقت سندھو نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ،اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، پی ڈی ایم حکومت اپنے کیسز معاف کروانے کے چکر میں ہے عوام کی کوئی فکر نہیں وہ گزشتہ روز غلہ منڈی واربرٹن کے معروف بزنس مین حاجی طاہر یعقوب ڈھنڈہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے کے بعدسیاسی و سماجی رہنماء ملک ابوبکر یعقوب کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کو صحت کارڈ پرمفت سہولیات فراہم کی جارہی تھیں،جبکہ امپورٹڈ حکومت میںمہنگائی سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔