’’دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ‘کسی رعایت کے مستحق نہیں‘‘
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ کی تاجر برادری نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے مسجدمیں نماز کے دوران عبادت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوسکتا دہشتگردی کرنیوالے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں کوئی بھی مذہب ناحق لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کارروائی کرنیوالے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، اشفاق چھرا، فیضان شفیق خان، سیٹھ عظیم، چوہدری ارشد چھرا، حاجی افتخار احمد شیخ عبدالحمید، شہزاد احمد ورک، محمد اسحاق مٹھو، ملک عثمان اسلم بلوچ، ملک سمیع اللہ بلوچ، ملک خاور بلوچ نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا دلخراش واقعہ حکومت کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے۔