قصور: ناجائز شکار کرنیوالے 5 افراد پکڑے گئے‘ بھاری جرمانہ
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی سرحدی علاقے میں ناجائز شکار کرنیوالے شکاریوں کو پکڑ لیا اور بھاری جرمانے کئے۔ رینج ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف لاہور ریجن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف قصور امانت علی انجم کی سربراہی میں ریڈ پارٹی تشکیل دی گئی ریڈ پارٹی انچارج انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل قصور تجمل حسین‘ آصف جٹ‘ علی محمد ضیغم‘ محمد اعظم ‘ محمد شفیق نے کارروائی کرتے ناجائز شکار کرتے ہوئے پانچ ملزم گرفتار کئے جن کو اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا اور سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا گیا ۔