دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں:اسلم وٹو
نواں کوٹ(نامہ نگار) سابق یوسی چیئرمین محمداسلم وٹو نے کہا کہ نما زیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردی کی لہر کو آہنی ہاتھوں سے کچلنا ہوگا، دہشت گردوں کاقلع قمع وقت کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی اسلم وٹو نے کہا کہ بے گناہ لوگوں پر دھما کہ کرنے سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔