ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فعال انداز میں کام کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کیلئے مثبت انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔