• news

پشاور میں خودکش دھماکہ بدترین دہشتگردی ہے:حاجی عبدلرزاق 

`
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی رہنما حاجی عبدلرزاق انصاری کرمانوالہ سپرسٹور والے نے کہا ہے کہ پولیس لائن مسجد پشاور میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس المناک سانحہ نے پوری قوم کو رنجیدہ کردیاہے پشاور خودکش دھماکہ بدترین دہشتگردی ہے، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت، شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،پی ڈی ایم حکومت نے اپنی نااہلی اور ہٹ دھرمی سے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن