پشاور خودکش دھماکاملک دشمنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے: عدنان انصاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ پی پی 62محمد عدنان انصاری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکاملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے، مسجدمیں ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوسکتا، ایسی دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ کوئی بھی مذہب ناحق لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کاروائی کرنیوالے درندہ صفت افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، دھماکہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اوراس میں ملوث دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔