وہاڑی جم خانہ کے نومنتخب عہدیداروں نے گوجرانوالہ جم خانہ کا دورہ کیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وہاڑی جم خانہ کے نومنتخب سیکرٹری چوہدری محمد اقبال ، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری اور چوہدری عطا فرید ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر نے گوجرانوالہ جم خانہ کے دورہ کے دوران نومنتخب سیکرٹری عامر رحمان کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر عاصم انیس سابق صدر چیمبر آف کامرس بھی موجود تھے ،گوجرانوالہ جم خانہ اور وہاڑی جم خانہ کے درمیان الحاق کے حوالہ سے مثبت پیش رفت ہوئی جس میں آنیوالے دنوں میں دونوں جم خانہ جات کے بورڈ آف گورنرز سے منظوری کے بعد ایک باضابطہ تقریب منعقد ہو گی اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے اس موقع پر عطا فرید چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب سیکرٹریز اپنے اپنے جم خانہ کو پنجاب کے مثالی جم خانہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔