• news

فیصل آباد:ڈویژنل کمشنرنے ایف ای ایس ڈی ایم سی اجلاس میں سٹی انڈسٹریز سہولیات پر بریفنگ لی


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل کمشنرسلوت سعیدنے فیصل آبادانڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اہم اجلاس کی صدارت کی اور کمپنی کے زیر انتظام ایم تھری انڈسٹریل سٹی،ویلیو ایڈیشن سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ لی۔ سی ای او فیڈمک محمد تنویر جبار،ڈپٹی جنرل منیجر زبیر عزیز اور فیڈمک کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے سپیشل اکنامک زونز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ روڈز، بجلی، سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے فیڈمک میں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق فیڈمک ایکسپو کم بزنس،فیڈمک ہیلتھ کیئر سٹی،فیڈمک انڈسٹریل نالج پارک اور فیڈمک آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سپیشل اکنامک زونز کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانا ترجیح ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن