انڈس ارتھ ٹرسٹ ، کوکا کولا :فلڈ ریلیف کے تحت واٹر فلٹریشن سسٹم کا افتتاح
لاہور(نیوز رپورٹر)انڈس ارتھ ٹرسٹ او ر کوکا کولا پاکستان نے اپنی فلڈ ریلیف سرگرمیوںکے تحت ٹھٹھہ کے گاؤں علی محمد جوکھیو میںشمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن سسٹم کا افتتاح کیا اور ٹھٹھہ کی عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی آسان آمد و رفت کیلئے کمیونٹی کی خواتین کو پہیہ والے واٹر کنٹینرز عطیہ کئے۔کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر فہد اشرف اور علی محمد جوکھیو گاؤں کے معززین نے واٹر فلٹریشن کے جدید سسٹم کا افتتاح کیا اور کمیونٹی کی خواتین میںواٹر کنٹینرز تقسیم کئے۔اس موقع پر کوکا کولا کے ملازمین،بوند شمس اور طیبہ آرگنائزیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے اور کمیونٹی کے لوگوںکے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔ یہ پراجیکٹ انڈس ارتھ ٹرسٹ اور کوکا کولا کی سیلاب سے متاثرہ 1000سے زائد گھرانوں کو خوراک،پناہ گاہ،نہانے ھونے (پانی، صفائی، حفظان صحت)کی سہولیات،پینے کے صاف پانی تک رسائی،اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کرنے کی کوششوںکا تسلسل ہے۔ کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر فہد اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’سیلاب کے اثرات آنے والے طویل عرصہ تک محسوس کئے جاتے رہیںگے۔ پاکستان کے شراکت دار کے طور پرکوکا کولا ،حکومت اور این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے تاکہ پسماندہ افراد کو فوری ریلیف اورپینے کے صاف پانی تک رسائی اور صفائی ستھرائی کیلئے مدد فراہم کی جاسکے۔ انڈس ارتھ ٹرسٹ کے بانی و سی ای او شاہد سعید خان نے اس موقع پر پینے کے صاف پانی تک رسائی کے بنیادی انسانی حق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوکا پاکستان کا فعال کردہ اور بوند شمس کا اختراع کردہ شمسی توانائی سے چلنے والا یہ واٹر فلٹریشن سسٹم اس کمیونٹی اور ارد گرد کے افراد کے لوگوںکی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائیگا ،کیونکہ یہ یومیہ10ہزار لٹر سے زائد پانی فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس طرح کی شراکتیں انڈس ارتھ ٹرسٹ کے موٹو ‘Development with Dignity’کی عکاسی کرتی ہیں،جس کے ذریعہ گزشتہ 20برسوں سے سندھ اور بلوچستان کے لوگوںکی خدمت کی جارہی ہے۔‘‘ گزشتہ برس کوکا کولا کمپنی کے عالمی فلاحی ادارہ کوکا کولا فاؤنڈیشن نے ضروری سامان کے ساتھ فوری ریلیف کیلئےCAREانٹر نیشنل کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی ،اس کے علاوہ Coca-Cola Içecek Pakistanنے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ذریعہ 1لاکھ20ہزار لٹر پینے کا صاف پانی بھی مہیا کیا۔