• news

ایف بی آر کا لاہور میں ڈیفالٹر سٹیل ملز کیخلاف کارروائی کیلئے شکنجہ تیار ،فہرستیں تیار


لاہور (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ٹیکس ڈیفالٹر سٹیل ملز کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں واقع تمام ڈیفالٹر سٹیل ملز کے خلاف کارروائی کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تمام ڈیفالٹر سٹیل ملز کو سربمہر جبکہ مالکان کے بنک اکائونٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں محمود بوٹی کے قریب سلطان محمود روڈ پر واقع 2 سٹیل ملز کو کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیاگیا،کاروباری شخصیت ذوالقرنین منصور کی سدرہ سٹیل ملز اور اجمیر سٹیل ملز کو تالے لگا کر بنک اکائونٹس منجمد کردیئے گئی ۔ایف بی آر حکام کے مطابق دونوں سٹیل ملز گزشتہ چار سال کے ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 14کروڑ روپے کی نادہندہ تھیں۔ چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کی ہدایت پر کمشنر خالق فاروق میاں کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ دونوں سٹیل ملز کو گزشتہ دو سال سے بارہا نوٹسز بھجوائے گئے۔ نوٹسز کے باوجو ادائیگی نہ کرنے پر سدرہ سٹیل ملز اور اجمیر سٹیل ملز کو تالے لگادیئے گئے۔ ایف بی آر مرحلہ وار بادامی باغ،بند روڈ،محمود بوٹی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم ٹیکس نادہندہ تمام سٹیل ملز کے خلاف کریک ڈائون کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن