• news

پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس اور ایف جی دین پولو سیمی فائنل میں پہنچ گئیں 


لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ دو اہم میچز کھیلے گئے جس کے بعد پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس اور ایف جی /دین پولو نے سیمی فائنلزکیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گزشتہ روز پول اے اور بی سے ہارنے والی چاروں ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے آپس میں مدمقابل ہوئیں۔ پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس نے بی این پولو کو 7-4.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو نے فور کورپس کی ٹیم کو 6-3  سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج پہلا سیمی فائنل دن دو بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل تین بجے کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن