عمران رلانے کی باتیں کرتے تھے، مکافات عمل بھول گئے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا۔ محمد نواز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی کوشش کی۔ نون لیگ کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ گذشتہ چار برس میں عمران خان نے مقدموں جھوٹ بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی۔ مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی اور انہیں چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد دی۔ خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل، چوہدری شہباز، رانا احسن شرافت، میاں نصیر اور عمران جاوید ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری باقر حسین، توصیف شاہ، سمیع اللہ خان، خالد قادری اور عمران گورائیہ، صدر پاکستان مسلم لیگ نون لاہور سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم کو تیز اور پارٹی بیانیے کو آگے پھیلانے کے حوالے تجاویز مرتب کیں۔