تحریک انصاف کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دعوت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لیے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو بطور پارٹی نمائندہ نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ فواد چودھری کی جانب سے دیئے گئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، وہ سکیورٹی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں، نمائندگی کے لیے اعظم سواتی کا نام بھی دیا گیا ہے