جون سے بول رہا پاکستان میں آگ بھڑکائی جارہی ہے،مراد سعید
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)مراد سعیدنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جون سے بول رہا پاکستان میں آگ بھڑکائی جارہی ہے،جب لاشیں گر جاتی ہیں تو اگر پر تیل چھڑکنیں آجاتے ہیں،ہم آگاہ کرتے رہے لیکن کسی نے نہیں پوچھا،آج ہم نے اپنے 100 جوانوں کی لاشیں اٹھائی ہیں،میں نے یہ بات کی تو مجھ پر بغاوت کے مقدمے کر دئیے گئے،کل امن مارچ تھا شام کو معلوم ہوا کہ ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں اور آج یہاں بھی پیش ہونا ہے،ترجیحات یہ ہیں کہ مجھ پر مقدمہ کرنا ہے فیصل جاوید پر مقدمہ کرںا ہے،شیخ رشید کو گرفتار کیا اور اب تیاری ہو رہی کہ اس پر اور مقدمے کریں،ادھر دھماکا ہوا تو ٹویٹ آیا کہ الیکشن ہوگا یہ نہیں حالات خراب ہیں۔
مراد سعید