• news

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی 10ٹیموں کی کپتان شریک 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سمیت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک تمام دس ٹیموں کی کپتانوں کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیو لینڈز میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ‘بائولنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کل سے شروع ہوں گے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔
، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں ہو گا، اس سے قبل ہر ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی، 6 فروری کو وارم اپ میچز شروع ہوں گے اور اس روز5میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی، دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ، تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ، چوتھا میچ آسٹریلیا اور بھارت جبکہ پانچواں میچ آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔8 فروری کو پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ، چوتھا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جبکہ پانچواں میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 12 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن