• news

 خیبرپی کے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا: الیکشن کمشن 


اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپی کے  اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
الیکشن کمشن

ای پیپر-دی نیشن