• news

عمران خان کی اسلام آباد میں سٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کی مذمت 


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر10 میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دنوں میں امپورٹڈ حکومت نے اسلام آباد کے آئی 10سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔   عمران خان نے مزید کہا کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ،غیر انسانی فعل ہے۔ 
عمران،مذمت

ای پیپر-دی نیشن