سپریم کورٹ کی ریلوے کوزمین لیز کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ریلوے کوزمین لیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی سپریم کورٹ نے ریلوے پام کلب سے متعلق کیس کی 26 جنوری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے غیراستعمال شدہ زمین کو استعمال کرنے کیلئے قانونی ریگولیٹری نظام وضع کرے، پاکستان ریلوے زمین کو استعمال کرنیکیلییوفاقی حکومت اور پارلیمں ٹ سے رجوع کرے،1 لاکھ 69 ہزارایکڑمیں سیریلویآپریشنزکیلیے1 لاکھ 26 ہزارایکڑ اراضی استعمال کررہی ہے،ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ اراضی مستقبل میں توسیع منصوبوں کے لیے رکھی گئی ہے، ریلوے کی 9 ہزار ایکڑ اراضی پر قابضین نے قبضہ کررکھا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے حکم مین قرار دیا کہ ریلوے کا بزنس پلان قابل عمل ہے یا نہیں، عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی کیس کی سماعت کے دوران ریلوے نے 10 ہزار ایکڑ اراضی ریونیو بنانے کیلیے لیز پر دے رکھی ہے،پاکستان ریلوے کی سپریم کورٹ سے مزید زمین کی لیز روکنے کے حکم پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ غیراستعمال شدہ زمینیں لیز پر دے کر پاکستان ریلوے مزید ریونیو اکٹھا کرسکتا ہے، جس درخواست سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کیا دوران سماعت فرگوسن کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ ریلوے کے کے حوالے ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر کے ریلوے کے حوالے کردی گئی جبکہ آڈٹ رپورٹ مارچ تک کی جاے گی ودران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے بتا یا گیا کہ آصف شاہا ور شاہ رخ خان سے 95 ملین روپے کی رقم وصولی کرنی ہے جس میں سے 10 ملین ادا کرد ئے گئے ہیں اس حوالے سے فریقین کو جواب دینے کیلئے مہلت دے رہے ہیں کیس کی مزیدسماعت مارچ تک ملتوی کی جا رہی ہے۔
ہدایت