پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہ پر چھاپے، ہراسگی شاندانہ گلزار کی مقدمہ کیلئے درخواست
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائشگاہ پر چھاپے،ہراسگی اور دھمکانے کے الزامات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ایس ایچ او کے نام لکھی گئی درخواست میں کہاکہ میں اگست 2018 میں خیبرپختونخواسے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی،شاندانہ گلزار نے درخواست میں بتایا کہ 11 اپریل 2022 ی کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد میں نے استعفی دیاخیبرپختونخواہ میں 16 اور 31 اکتوبر کو 4نشستوں پر انتخاب ہوا،عمران خان تمام سیٹیں جیتے تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے کہا کہ چنانچہ تحریک انصاف کے نامزد کردہ ریزرو امیدوار کے طور پر الیکشن کمیشن کو مجھے نوٹیفائی کرنا تھاالیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے نوٹیفائی نہیں کیامیں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیا جس میں مجھے 15 نومبر 2022 کو اپنے حق میں سٹے آرڈر ملاشاندانہ گلزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری اسلام آباد میں غیر موجودگی پر میرے لاجز والے گھر پر چھاپہ مار کر فیملی کو ہراساں کیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن پولیس،مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو اور سی ڈی اے کے افسران نے کاروائی کی،شاندانہ گلزار نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث افسران نے میرے گھر والوں کو دھکیاں دیں اس معاملے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست