پیپلز پارٹی کاپی ڈی ایم کے برعکس ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (عترت جعفری)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے برعکس پوری قوت سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،پی ڈی ایم اگر ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیتی تو پی پی پی اور پی ٹی ائی کے امیدواروں کے درمیان براہ راست 30سے زائد نشستوں پر مقابلہ ہو گا،پی پی پی کی الیکشن کی حکمت عملی،ممکنہ امیدواروں کے چناو اور ملک کی سیاسی صوررت حال اور گذشتہ چند روز میں ہونے والے واقعات جن مین کچھ اپوزیشن کے راہنما گرفتار ہوئے ہیں،پر غور اور مشاورت کے لئے آج سابق صدر آصف علی زرداری ،پی پی پی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہو گا ،سابق صدر اسلام آباد میں اہم مصروفیات نبٹانے کے بعد کراچی میں موجد ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچ رہے ہیں ،پی پی پی کے اندرونی ذارئع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں پی پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان شریک ہوں گے جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف ،مخدوم احمد محمود اور دیگر ارکان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اس میں ہر دستیاب حلقے کی موجودہ صورت حال ،گذشتہ انتخابات میں حلقے میں پارٹی کی پوزیشن پر مشاورت کے بعد ممکنہ امیدوار کے نام پر بحث کی جائے گی اور اس فرد کو فوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے کہا جائے گا،ان ذرائع کا کہان ہے کہ پی پی پی آئندہ الیکشن میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بہت پوزیشن میں ان دستیاب نشستوں پر کامیابی کے لئے بھرپور مہم چلائے گی،ذرائع نے کا کہنا ہے کہ سابق صدر آئندہ ہفتے میں رابطوں کے لئے دوباریہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے ۔
فیصلہ