• news

  وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو کامن پول فنڈ سے ملنے والی مراعات پر عمل سے روک دیا 


اسلام آباد(نمائندہ خسوصی)پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو  کامن پول فنڈ سے ملنے والی مراعات پر عمل سے روک دیا ، ایف بی آر  وزارت خزانہ اور محصولات نے  وضاحت کی ہے کہ ، ایف بی آر نے بورڈ ان کونسل کی منظوری سے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کامن پول فنڈ رولز جاری کیے۔قواعد میں فراہم کردہ اخراجات کے عنوانات یعنی اس کی مدوں میں شہدا کے خاندانوں کو مالی امداد، شادی کے اخراجات پر سبسڈی، ہیلتھ انشورنس، بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ، ہیڈ کوارٹر سپورٹ الانس، جونیئر افسران کو فیول سبسڈی، آئی آر ایس افسران میس، مکان کے کرایے پر سبسڈی، سپورٹ شامل ہیں اس کے علاوہ اس میں بیوائوں اور تدفین کیلئے اخراجات دینا بھی شامل ہے ۔ تاہم اب رولز پر عمل روک دیا گیا ہے ۔
 روک دیا 

ای پیپر-دی نیشن