• news

معاشی صورتحال پر مشاورت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ، حافظ حمداللہ


اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)حکومتی اتحاد کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس قومی اتفاق رائے پیدا کی کوشش تحریک انصاف کی جانب سے اے پی سی کا بائیکاٹ غیر سنجیدہ طرز عمل قرارحکومت کی جانب سے ملک میں امن وامان اور موجودہ معاشی صورتحال پر مشاورت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے’’ روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی گرفتاری دیر جیل بھرو تحریک کا آغاز کرے قوم اب آپ کی منافقانہ سیاست کے بھکاوے میں نہیں آئیگی نیازی نے گرفتاری کے ڈر سے جیل بھرو تحریک کا ناٹک شروع کر دیا ہے جس نے گرفتاری کے خوف سے گھر کے باہر تین سو ٹائیگر بٹھائے ہو وہ گرفتاری نہیں صرف بڑھکیں مارسکتا ہیان صاحب بتاؤکیا سلیمان اور قاسم بھی جیل جائیں گے یاوہ جمائما کے سایہ اور لندن کی آب وہوا سے محظوظ ہوتے رہینگے قوم کے بچوں کو جیل کی کال کوٹھری کے حوالے کرنے والے پہلے اپنے بچوں کو بلائیں۔
 حافظ حمداللہ

ای پیپر-دی نیشن