• news

پاک افواج کے سربراہوں کا کشمیر یوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بہادر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن