گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈاکے سٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کیلئے بڑااعزاز دنیابھرمیں بیماریوں کے خطرات سے آگاہ کرنے والے ادارے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ برائے سال 2023پاکستان کومل گئی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا (GSHA)دنیابھرمیں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتاہے یہ ادارہ مختلف امراض کے علاج کی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے اقدامات اٹھاتا ہے یہ ادارہ 2014میں مختلف بیماریوں کے عالمی خطرے کے جواب میں شروع کیا گیا 100سے زائد ممالک GHSA کیرکن ہیں جبکہ پاکستان 2015 سے اس کا رکن ہے2020میں پاکستان کو GHSA کے اسٹیئرنگ گروپ ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا پاکستان GHSAکے مقاصد کے مطابق کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں تقریبِ تقسیمِ اسناد آمدہ ہفتے پاکستان میں منعقد کی جائیگی جی ایچ ایس اے ا سٹیئرنگ گروپ کے رکن ممالک اورسفیراس تقریب میں شرکت کرینگے۔