• news

خیبر پی کے پولیس نے ٹانک میں پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا‘ آئی جی کی شاباش


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس پوسٹ پیر تنگی تھانہ جنڈول ضلع ٹانک پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی جی خیبر پی کے معظم جاہ انصاری کے مطابق ٹانک پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ فائرنگ 10 سے 12  منٹ تک جاری رہی۔ علاقے کے لوگ بھی پولیس کی مدد کو پہنچے۔ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ خیبر پی کے پولیس مستعد اور بیدار ہے۔ خیبر پی کے میں ریڈ الرٹ ہے۔ آئی جی خیبر پی کے معظم جاہ انصاری نے فون پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔

ای پیپر-دی نیشن