• news

شا ہدرہ ٹا ئون : گھر یلو جھگڑے پر نو جوان کی ساس ، سالی ، الہ قتل کرکے خود کشی 


لاہور+فیروزالہ (نامہ نگاران) شاہدرہ ٹائون میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان وقاص نے بے دری سے اپنی ساس شگفتہ بی بی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ بعد میں ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم وقاص کی کچھ عرصہ قبل شگفتہ بی بی کی بیٹی سے شادی ہوئی جس پر میاں بیوی میں ناچاقی پیدا ہونے پر وقاص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اس کے بعد ملزم نے اپنے سسرال آکر فائرنگ کر کے اپنی ساس شگفتہ بی بی، اس کے بیٹے نعمان اور بیٹی نیہا کو ہلاک کر دیا۔ بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیں۔

ای پیپر-دی نیشن