• news

کشمیریوں کی قر با نیاں را ئیگا نہیں جا ئیں گی ، سلام پیش کرتے ہیں : بلاول 


اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں گزشتہ 75 سال سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی جبر واستبداد کا سامنا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں 9 لاکھ سے زیادہ قابض بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے5 اگست 2019ء کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے زیر تسلط  کشمیر کے لوگوں کو دبانے کا نیا باب کھول دیا ہے۔ سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو من مانی غیرقانونی حراستوں، تشدد اور جائیدادوں کی ضبطی کا سامنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن