آرمی چیف جنرل عاصم پہلے دورہ پر بر طا نیہ پہنچ گئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ جنرل عاصم منیر سکیورٹی کے سٹریٹجک امور پر برطانوی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کو دورہ برطانیہ کی دعوت وزارت دفاع نے دی۔ جنرل عاصم منیرکا دورہ برطانیہ پانچ دنوں پر محیط ہوگا۔ آرمی چیف کا عہدہ سنھبالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے۔ جنرل عاصم منیر پانچویں یوکے پاک سٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاک سٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے۔ کانفرنس کے مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے۔