یہاں لاشیں، بلاول کابل کی بجائے ناشتے کیلئے امریکہ چلے گئے: شاہ محمود
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا مہنگا ہونے کی خوشخبری لائی؟ کیا مریم نواز نے بتایا بجلی اور دیگر چیزوں پر سبسڈی ختم کر رہے ہیں؟۔ یہ مہنگی ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے دور میں افغان سرحد پر باڑ لگائی گئی۔ پی ڈی ایم حکومت نے ساری پیش رفت پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے سیاسی جوڑ توڑ، نیب ریفارمز کے علاوہ اور کیا کیا؟ پاکستان کو جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ بلاول ناشتے کے لیے واشنگٹن گئے اور یہاں لاشیں گر رہی ہیں۔ کیا بلاول نے ایک گھنٹہ بھی کابل میں گزارا؟ حکومت نے ہر جانب گند ہی پھیلایا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔ میں وزیر خارجہ بنا تو سب سے پہلے کابل کا دورہ کیا۔ پی ٹی آئی کے لیے اے پی سی میں شرکت کا ماحول تو بنائیں۔ کٹہرے میں کھڑا کریں یا میز پر بٹھائیں۔