• news

اہلِ کشمیر کی جہد آزادی کی مکمل حمایت کر تے ہیں: اسد عمر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کی بے مثال جدوجہد آزادی کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تائید کا اعادہ کرتے ہیں حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ میں جان و مال کے نذرانے پیش کرنے والے اہلِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ کشمیر اقوامِ عالم کی عدم توجہی اور ناقابلِ وضاحت دو عملی کی کلاسیکی مثال ہے اقوام عالم کی خاموشی نے کشمیر میں بھارت کے جبر و استبداد کو تقویت، فسطائیت کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں اپنے کندھوں پر نازی اِزم کی تمام آلائشیں لادے ہوئے سفاک ہندوتوا سرکار کشمیر میں انسانی و جنگی جرائم کی سیاہ تاریخ رقم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سے فرار سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی تک قابض بھارت سرکار ہر جرم کی مرتکب ہیاقوامِ عالم کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ہی نہیں، کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے انسداد میں بھی ناکام ہیں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ سرکارِ ہند کے 5 اگست 2019 کے شرمناک اقدام پر بھی اہلِ عالم نے افسوسناک چشم پوشی اختیار کی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اہلِ کشمیر کی امنگوں، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل سے جڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن