• news

  بے نظیر  نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیاتھا: شیری رحمان 


اسلام آباد(خبرنگار) بے نظیر بھٹو نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا۔اس دن منانے کا مقصد اپنے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرنا، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کرنا اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے  یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ حکومت پاکستان اور ہر شہری آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیر اور کشمیر کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںمودی حکومت 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 35A اور 370 کاخاتمہ کر کے سمجھتی ہے کشمیر بھارت کا ہو گیا۔ بھارت اور دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کشمیر اور کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی آئین میں ترمیم سے نہیں بلکہ کشمیریوں کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن