• news

شاہدرہ: دیرینہ رنجش پر 2 گروپوں میں فائرنگ‘ 2 بچے جاں بحق‘ 5 افراد زخمی


لاہور+فیروزالہ (نامہ نگاران) تھانہ شاہدرہ ٹائون کے قریب واقع آبادی عباس نگر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے دو نو عمر لڑکوں، مجتبیٰ اور ارباب حسین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ملزمان کی فائرنگ کے دوران پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دلاور حسین اور سابق پولیس ملازم وقاص کے درمیان عداوت چل رہی تھی جن کے درمیان کسی بات پر جھگڑ ا ہو گیا۔ دونوں فریقین کی فائرنگ سے ایک ہی محلہ کے دو لڑکے مجتبیٰ اور ارباب حسین ہلاک ہو گئے تھے تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن