• news

آسٹریلیا: ڈولفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک  


سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے ساحل پر ڈولفن کے ساتھ تیراکی کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو ایک شارک نے اپنے جبڑے میں دبوچ لیا جس سے اس موت واقع ہوگئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ کے فریمینٹل پورٹ ایریا میں دریائے سوان میں شارک نے ایک لڑکی پر حملہ کردیا۔ شارک کے جبڑے کے گہرے گھائو کی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شارک نے اْس وقت حملہ کیا جب لڑکی نے دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے ساتھ تیرنے کے لیے جیٹ سکائی سے چھلانگ لگائی تھی۔ لڑکی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پانی میں ہی دم توڑ گئی تھی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ 16 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے والی شارک کس قسم سے تعلق رکھتی تھی کیوں کہ آسٹریلیا میں شارک کی 100 سے زائد اقسام موجود ہیں جن میں چند ایک ہی خطرناک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن